
سائنو ویک، ایک چینی کمپنی میں تیار کی جانے والی ویکسین ہے جس کو اب تک دنیا بھر میں متعدد لوگ اپنے کورونا سے بچاؤ اور قوت مدافعت میں اضافے کے لئے لگوا چکے ہیں۔
گزشتہ چند روز قبل چینی ماہرین سائنو ویک ویکسین کو ڈیلٹا وائرس سے لڑنے کے خلاف مؤثر بھی قرار دے چکے ہیں۔
اسکے علاوہ ایک تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ سائنو ویک ویکسین لگوانے کے چھ ماہ بعد اس ویکسین کا اثر ختم ہوجائیگا تاہم اس کے اثر کو بڑھانے کے لئے ایک بوسٹر بھی لگوانا پڑیگا۔
علاوہ ازیں چلی نے سائنو ویک کی تیار کردہ ویکسین کی افادیت کا موازنہ فائزر اور ایسٹرا زینیکا ویکسینز سے کیا ہے جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سائنو ویک کی کووڈ 19 ویکسین حقیقی زندگی میں علامات والی بیماری سے تحفظ فراہم کرنے میں 58.5 فیصد تک مؤثر ہے۔
اس کے مقابلے میں فائزر ویکسین 87.7 فیصد اور ایسٹرا زینیکا ویکسین 68.7 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News