Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے بھارت کی انسانیت سوز کارروائیوں سے پردہ اٹھایا ہے، محمود خان

Now Reading:

عمران خان نے بھارت کی انسانیت سوز کارروائیوں سے پردہ اٹھایا ہے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی انسانیت سوز کارروائیوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاشسٹ بھارت نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنے کیلئے ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے، بھارتی حکومت نے 2 سال قبل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا، بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی نئی داستان کا آغاز کیا، کشمیری عوام کو بد ترین ریاستی دہشتگردی اور سخت ترین لاک ڈاﺅن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کشمیری عوام  کے حق خودارادیت کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں، کمشمیری عوام کے حوصلے پہاڑوں سے بھی بلند ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی طاقتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں اٹھایا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی نازک صورتحال کو اجاگر کیا ہے، کشمیری مسلمان جس بہادری اور جرات سے بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برسر پیکار ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر