Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا آئین اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے،رمیش کمار

Now Reading:

پاکستان کا آئین اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے،رمیش کمار

رمیش کمار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرن ان چیف ہندو کمیونٹی ڈاکٹر رمیش کمار نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے واقعات ہوئے ہیں جن میں ذمہ داران کو پکڑا نہیں گیا ہے، یہ معاملہ 21 تاریخ کا ہے جب 8 سالہ ہندو بچہ مسجد میں گیا تھا جب لوگوں کو پتا چلا کہ بچہ ہندو ہے تو شکایت پر پولیس اس کو گرفتار کر کے لے گئی اور دو دن تحویل میں رکھا، معاملہ بگڑا فسادات ہوئے اور معاملہ مندر میں حملے اور آتشزدگی تک پہنچا دیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا ہے کہ ایک کروڑ 25 لاکھ اقلیتیں پاکستان میں مقیم ہیں اور بین المذہبی ہم آہنگی بھی ہے، ہر تھوڑے عرصے کے بعد ایک بندہ آ کر کوئی بات کرتا ہے اور فسادات شروع ہو جاتے ہیں، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے۔

رمیش کمار نے کہا ہے کہ امید ہے وزیر اعظم، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر جلد کارروائی ہو گی، وزیراعظم خود بھی کہتے ہیں کہ ہمارے ایک دو رکن انتہا پسند سوچ رکھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ آئی جی پنجاب نے وزیراعظم کا رات ڈیڑھ بجے کا میسج دکھایا کہ ذمہ داران کو گرفتار کریں، ہمارے حساس اداروں کو خطرات کا علم ہوتا ہے، بروقت کارروائی ہوتی  تو یہ واقعہ نہ ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر