Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

کسی کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کسی کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے بول نیوز کے پروگرام اب پتہ چلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے الگ چیز ہےاورپارٹی ڈسپلن الگ چیز ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پارٹی حکومت میں آئی ، عون چوہدری کو عمران خان نے عزت دی اور معاون خصوصی بنایا۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں کسی کی چوری بچانےکیلئےساتھ کھڑےنہیں ہوتے، عون چوہدری جہانگیرترین کوعمران خان سے بڑا لیڈر ظاہر کررہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیرترین بڑے بھائی ہیں اور رہیں گے، جہانگیرترین کو سب چیزوں کا سامنا کرناپڑے گا۔ اس طرح کےگروپ بناکر کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملےگا۔

Advertisement

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ14سال سے ان لوگوں کیخلاف عمران خان کے ساتھ میدان میں ہوں، عون چوہدری نےپارٹی کی خدمت ضرور کی ہے  لیکن پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیے خلاف کارروائی ضرورہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر