صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جعلی خبروں کے ذریعے عالمی میڈیا پر پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے نیشنل ڈیجٹیل انفارمیشن پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیرا طلاعات فواد چوہدری جس وزارت میں بھی جاتے ہیں نئے اور بہتر کام کرتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامے دنیا بھر میں مقبول تھے، پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامہ پروڈکشن کےمعیار کا کوئی ثانی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژ ن کو اپنے ڈراموں میں ہمارے ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنا چاہیے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کی نشرواشاعت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ جعلی خبروں کی بنیاد پر عراق پر حملہ کر کے لاکھوں افراد کو مار دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی جس کی دنیا بھر میں مثال نہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے اچھے فیصلوں کے ذریعے کورونا وباء سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ ہمارے پڑوسی ملک کی قیادت کے غلط فیصلوں سے انہیں کوروناسے بہت نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- صدر مملکت
- موسم
- پاکستان
- پی ٹی وی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News