Advertisement
Advertisement
Advertisement

جموں وکشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج کی موجودگی رکھنے والا خطہ ہے، زاہد حفیظ چوہدری

Now Reading:

جموں وکشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج کی موجودگی رکھنے والا خطہ ہے، زاہد حفیظ چوہدری

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ فوج کی موجودگی رکھنے والا خطہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی قیاس آرائی سراسر بے بنیاد ہے کہ پاکستان ‘ایل او سی’ سے نام نہاد دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل کرنا چاہتا ہے۔

انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی اہلکار وہاں موجود ہیں، پھر یہ کیسے ممکن ہے ؟

انھوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج کی موجودگی رکھنے والا خطہ ہے، بھارت نے تہہ در تہہ خاردار باڑمیں سکیورٹی نظام کے علاوہ الیکڑانک نگرانی کے آلات نصب کررکھے ہیں، بھارت کچھ وقت کے بعدہمیشہ ایسے الزامات دوہراتا رہتا ہے، دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کینہ و بغض پر مبنی کردار کشی کی مہم چلاتا رہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی مکروہ چہرہ اور عزائم یورپی ڈس انفو لیب کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، فروری2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحے اور جون 2021 میں لاہور میں دہشت گرد دھماکے میں بھارت کا ہاتھ تھا،2021 میں ریاستی دہشت گردی، سرپرستی اور مالی وسائل کی فراہمی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کو دے چکے ہیں۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال   فروری میں پاکستان نے 2003 جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لئے بھارت پر زور دیا تھا، جنگ بندی معاہدے کے لئے بھارت پر زور دینے کا مقصد علاقائی مفاد میں امن وسلامتی اور کشمیریوں کی جانیں بچانا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نام نہاد ”دراندازی“ کے گمراہ کن جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے باز آئے، بھارت جنگ بندی معاہدے سے فرار کے بہانے نہ ڈھونڈے، بھارتی غیرذمہ دارانہ رویے کے نتائج خطے کے امن وسلامتی کے لئے اچھے نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر