Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم اعلان کردیا

Now Reading:

گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم اعلان کردیا
گاڑیوں کی رجسٹریشن

گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی کی رجسٹریشن اور اس حوالے سے دی جانے والی فیسوں سے پریشان عوام کے لئے حکومت کی جانب سے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں محکمے میں جاری اصلاحاتی عمل پر اب تک کی پیشرفت اور محکمے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو محکمے کے تحت ٹیکس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فنانس ایکٹ 2021 کے تحت ٹیکس دہندگان کو سہولت اور ریلیف کی فراہمی کے لئے غیر منقولہ شہری جائیدادوں پر ٹیکس میں چھوٹ کی شرح کو 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردیا گیا ہے اور اس کی مدت میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع کی گئی ہے۔

اسی طرح  نجی اسکولوں کے لئے ٹیکس میں چھوٹ کی شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ صوبائی ٹیکسوں میں اصلاحات کے سلسلے میں ایک اور اہم و عوام دوست اقدام کے طور پر 18 مختلف ٹیکسوں کی مد میں ڈوپلیکیشن کو ختم کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ صوبے میں گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کے لئے لوگوں کو ترغیب دینے کے لئے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کو تقریبا ختم کردیا گیا ہے اس سلسلے میں 2500 سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ جبکہ 2500 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس گاڑی کی کل قیمت کا ایک فیصد مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ ٹیکس ریکوریز کے حوالے سے محکمے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مالی سال 20-2019 کے لئے ٹیکس ریکوری کا ہدف 3.33 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں 3.00 ارب روپے ریکوری کی گئی تھی جو مقررہ ہدف کا 90 فیصد بنتا ہے جبکہ مالی سال 21-2020 کے لئے 3.74 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں 4.01 ارب روپے ریکوری کی گئی جو مقررہ ہدف کا 107 فیصد بنتا ہے۔

محکمے میں ای گورننس اسٹریٹجی کے تحت اقدامات کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اربن ایموئیبل پراپرٹی ٹیکس کے لئے سینٹریلائزڈ ڈیٹابیس اور ایم آئی ایس /جی پی ایس ایپلیکیشن کی تشکیل، پراپرٹی ٹیکس کے لئے ایم آئی ایس سسٹم اور ادائیگیوں کے لئے ای-پیمینٹ سسٹم، آن لائن پراپرٹی ٹیکس چالان کے علاوہ شہریوں اور ٹیکس دہندگان کے لئے دیگر اقدامات محکمے کی ای گورننس اسٹریٹجی میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر