Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری دنیا کم محنت اور زیادہ کام کی طرف جا چکی ہے، جمشید اقبال چیمہ

Now Reading:

پوری دنیا کم محنت اور زیادہ کام کی طرف جا چکی ہے، جمشید اقبال چیمہ

جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کم محنت اور زیادہ کام کی طرف جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے سنٹرل کاٹن ریسرچ  انسٹیٹیوٹ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان نے زراعت کا  بجٹ 63ارب رکھا ہے،ہم نے چاول گندم سمیت تمام فصلوں کی پیدوار زیادہ حاصل کی ہے، رواں سال 95لاکھ سے 1کروڈ کپاس کی بیل حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 735 چھوٹے ڈیم بنائے جو بھر چکے ہیں، ڈیم کےپانی سے فصلوں کو فائدہ ہو گا، زراعت کو فائدہ پودے لگانےسے ہوگا اس لئے پورے ملک میں پودے لگا رہے ہیں، ہمارے یہاں زیتون کے پودے کی کاشت نہیں تھی لیکن چند سالوں میں ہم زیتون کے بڑے ایکسپورٹر ہونگے، پنجاب بھر میں پھلدار پودے لگانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو ہم ٹیکنکل ڈیفالٹر تھے، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق لانگ ٹرم ترقی کے منصوبہ جات پر عمل پیرا ہیں، پوری دنیا کم محنت اور زیادہ کام کی طرف جا چکی ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا ہے کہ ہماری کارکردگی کو غلط انداز سے بیان کیا جاتا ہے، ہم اکثر  اشیاء پوری دنیا سے سستی دے رہے ہیں،256ارب احساس پرگرام کے تحت خرچ ہو رہے ہیں تاکہ محروم طبقہ کو اوپر لایا جائے،256 ارپ  میں سےایک روپیہ بھی کسی کو غیر قانونی طور پر نہیں دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر