حلیم عادل شیخ
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بھٹو اور بے نظیر کی جماعت کو بلاول نے چھوٹی جماعت بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ چیئرمین نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا کہ 11 سو ارب کے پیکیج میں ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب سندھ حکومت کی سائیڈ دیکھ کر بالکل درست کہہ رہے ہیں، وفاقی حکومت کا 62 فیصد اور 38 فیصد سندھ حکومت کا شیئر تھا، سندھ حکومت کا اب تک زیرو خرچ ہوا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاق کے تحت 35 ارب نالوں کی صفائی پر خرچ ہورہے ہیں، گجر، محمود آباد اور اورنگی ٹاؤن نالے کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک بوند پانی کراچی کو نہیں دیا، کے فور پر اب واپڈا کے حوالے ہے اور تیزی سے کام جاری ہے، 13 سالوں میں سندھ حکومت نے ایک بس بھی عوام کو نہیں دی۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول نے دعویٰ کیا کہ اگلا الیکشن کراچی سے جیتیں گے، کراچی کو 13 سال میں ایک رجیکٹڈ شخص مرتضیٰ وہاب دے کر الیکشن جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، اسی سندھ حکومت نے کراچی کو دنیا کے 10 گندے ترین شہروں میں شمار کروایا تھا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ 13 سال سے کراچی سمیت سندھ بھر کی عوام آپ کو جانتی ہے، کراچی تو چھوڑیں پورے سندھ سے پی پی کو شکست ہوگی۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- meeting
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- Pakistan
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- rescue operation
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ
- بھٹو اور بے نظیر کی جماعت کو بلاول نے چھوٹی جماعت بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News