یوکرین امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ کا کھلونا بن گیا ہے، روس
ایک روسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکہ اور نیٹو کے...
گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کی شوہر سے طلاق کی خبریں سوشل میڈیاپرکافی زیر بحث رہیں، تاہم انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نمرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے نکاح کے ختم ہونے کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا لیکن میزبان کے اصرار پر بس انہوں نے یہ بتایا کہ والدین ان کے لیے رشتہ تلاش کررہے ہیں۔
حال ہی میں نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ اعظم کی ایک چیٹ ویڈیو یوٹیوب پر منظر عام پر آئی ہے جہاں انہوں نے واضح الفاظ میں اپنی طلاق کے بارے بتایاہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے نمرہ خان کے بارے میں غیر مہذب الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے۔
راجہ اعظم نے کہا کہ ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں ، ہم طلاق یافتہ ہیں، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں یہی چاہتا تھا،میں نے اس سے چھٹکارا پایا ، وہ سر کا درد تھی۔

نمرہ خان کے سابق شوہر نے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ وہ سر درد کا شکار ہے لیکن وہ مطابقت نہیں رکھتے تھے، ویڈیو میں انہیں مسلسل سگریٹ نوشی کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر نمرہ کے چاہنے والے ان کے سابقہ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News