Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان اسمبلی پر حالیہ حملے کے واقعے کی پوری ذمہ داری اسپیکر پر بنتی ہے، جام کمال

Now Reading:

بلوچستان اسمبلی پر حالیہ حملے کے واقعے کی پوری ذمہ داری اسپیکر پر بنتی ہے، جام کمال
جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی پر حالیہ حملے کے واقعے کی پوری ذمہ داری اسپیکر پر بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کو تگڑا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قدوس بزنجو صاحب سب سے پہلے اپنی ذمہ داری ایک اسپیکر کی حیثیت سے ٹھیک طرح سے نبھائیں۔

انہوں نے کہا موصوف اپنے حلقے پر توجہ دیں جہاں وہ تین سالوں میں ایک بار بھی وہاں نہیں گئے، جو شخص نہ اپنا حلقہ چلا سکا اور نہ ہی اسمبلی، وہ اپنے بچکانہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور کام پر توجہ دے۔

جام کمال خان نے کہا کہ آواران کو تباہی تک لے جانے والا شخص چاہتا ہے کہ صوبے کا حال بھی ایسا ہی کردے، میں ایک غیر سنجیدہ شخص کے ہاتھوں آواران کو اس طرح بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتا، کوئی لوٹ مار کا بازار گرم ہو، اسکیمات تباہ ہو ہم کچھ نہ کریں، ایسا نہیں ہوسکتا، حکومت نے پہلے بھی ایکشن لیا ہے اور اب بھی لے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ پارٹی الحمد اللہ بہت بہتر ہے، جو بھی نقصان ابھی تک ہوا ہے اس میں قدوس بزنجو کی سازشوں کا ایک بڑا ہاتھ ہے، جو شخص پہلے دن سے پارٹی کو توڑنے کی نیت سے آیا ہو وہ ہمیں پارٹی کا درس نہ دے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ برادشت کی حد ہوگئی ہے قدوس بزنجو کے بار بار کے ڈرامے سب پرعیاں ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر