Advertisement
Advertisement
Advertisement

جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، رحمان ملک

Now Reading:

جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، رحمان ملک

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے قوم کو جشن آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بابائے قوم قائد اعظم و  بانیان پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے قائدین اور شہداء کے مرہون منت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر قوم کے بہادر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا ہے، آزادی کے نعمت کا اندازہ ان محکوم قوموں سے پوچھا جائے جو ظلم سہہ رہے ہیں، یوم آزادی منانے کا مقصد ملک کی خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے کوششوں کے عزم کا اعادہ ہے۔

رحمان ملک نے مزید کہا ہے کہ آج ہمارے کشمیری بہن بھائی مودی کے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں، دشمن سازشوں سے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، بھارت بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں تخریب کاریاں کروا رہا ہے، آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم نے دشمن کو اسکے مزموم مقاصد میں ناکام بنانا ہوگا، شکست و ذلت دشمن کو ہوگی، پاکستان انشاءاللہ ہمیشہ کے لئے پائیندہ باد رہیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر