وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کا سامنا کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے یوم سیاہ کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کے یوم آزادی کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں کی آزادی کو گزشتہ سات دھائیوں سے سلب کر رکھا ہے، ظلم و جبر سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کرتا چلا آرہا ہے۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام اس وقت ہندوستانی فوج کے محاصرے میں ہیں، ہندوستان ایک انتہا پسند ریاست ہے جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، ہندوستان کے ہاتھ کشمیریوں کے مقدس خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہندوستان کا یوم آزادی ہمارے لیے یوم سیاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حق کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور آئے روز قربانیوں کی داستان رقم کررہے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانا ناگزیر ہے۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے، کشمیر کے سفیر اور وکیل وزیراعظم عمران خان کی محنت سے اس وقت اقوام عالم میں کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہور ہی ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی بھارت کے غیر آئینی اور غیر اخلاقی جابرانہ قبضے سے نجات حاصل کرے گا۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- مقبوضہ کشمیر کی عوام انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کا سامنا کررہی ہے، عبد القیوم نیازی
- موسم
- وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News