جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا بڑااہم اور ذمہ دار ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک کی ملاقات ہوئی جس میں بین الاقوامی سیاست خصوصاً افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سالک حسین، فرسٹ سیکرٹری کرسچن بوچر ، ڈاکٹر خالد رحمن، رانا خالد اور جاوید چٹھہ نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان کے حق میں ہے، اگر افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان سمیت پورے خطے میں امن ہو گا۔
چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات شروع سے ہی دوستانہ رہے ہیں، پاکستان جرمنی کے ساتھ باہمی دوستانہ اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ جرمن سفیر کی سفارتی کوششیں دونوں ممالک کو پہلے سے زیادہ قریب لائیں گی۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزیدبڑھنا چاہتا ہے، پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت 1957ء میں طے پانے والے تجارتی معاہدے کے مطابق کی جاتی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ان دنوں عروج پر ہیں ،امید ہے جرمنی مسئلہ کشمیر کے حل سمیت خطے میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنی معیشت کو مضبوط کرنے اور دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے جبکہ سیاحت اور اپنے لوگوں کو معیاری تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پرویزالٰہی نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین میں جرمنی سب سے بڑی معیشت کا درجہ رکھتا ہے، جرمن ٹیکسٹائل مشینری نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر پر سول اور عسکری قیادت اور پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔
ملاقات میں جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی کا پرتباک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کا بڑااہم اور ذمہ دار ملک ہے، خطہ میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- جرمن سفیر
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
