Advertisement
Advertisement
Advertisement

لبنان میں حکومت مخالف احتجاج،40 افراد زخمی

Now Reading:

لبنان میں حکومت مخالف احتجاج،40 افراد زخمی
Lebanon-protests

عراق کے بعد لبنان کی عوام بھی بدعنوانی اور حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے  کمر توڑ ٹیکسوں  کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس اور مظاہرین کےدرمیان جھڑپوں میں چالیس سے زائد  افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں بھی ابتر معاشی حالات اور حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے خلاف عوام پر تشدد مظاہرے اور احتجاج شروع کردیا ہے۔

لبنانی دارالحکومت بیروت کے مرکز میں بڑی تعداد میں لوگ  حکومت گرانے  کے نعرے کے ساتھ سڑکوں پرآگئے۔

لبنان کے وزیر مواصلات محمد شقیر نے مظاہروں اور عوامی احتجاج کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ سب مظاہرے نہیں فسادات ہیں جن کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔

لبنانی حکومت نے احتجاج پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی وضع کرنےکا اعلان کرتے ہوئے آج جمعہ کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Advertisement

لبنان میں پرتشدد احتجاج اس وقت شروع ہوا جب حکومت کی طرف وٹس اپ کے ذریعے کال پر ٹیکس  عائد  کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس اعلان پرعوام مشتعل ہوگئے اور انہوں نے گھروں سے نکل کر جلائو گھیرا اور توڑپھوڑ شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق پرتشدد احتجاج کے دوران چالیس سے زاید افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں عام شہری اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

یہ واقعات اس وقت سامنے آئے جب لبنانی حکومت کی جانب سے واٹس ایپ  اور اسی طرح کی دیگر آن لائن سروسز پر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا گیا۔

لبنان اندورنی اور بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبنے کے ساتھ ساتھ کئی سنگین معاشی مسائل سے دوچار ہے۔ شرح نمو نہ ہونے کے برابر ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقتصادی اعلانات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں عراق میں بھی حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ سے 100 سے زائد افراد جان سے  ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر