Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر اثرات ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر اثرات ہوں گے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر اثرات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک  ویڈیو بیان میں کہا کہ طالبان کو افغانستان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ مستحکم اور مضبوط افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کی صورتحال  کے پاکستان پر اثرات ہوں گے۔

 مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ طالبان اس وقت تدبر اور فراخ دلی سے کام لے رہے ہیں لیکن امریکہ نے تحقیقات کیے بغیر افغانستان میں طاقت کا استعمال کیا، افغانستان میں طاقت کے زور پر جنگ مسلط کی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طالبان سے افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے رابطے کیے جانے چاہیے، افغانستان کے مستحکم اور مستقل سیاسی نظام کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہیے۔

Advertisement

 مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پر قبضہ کیا، القاعدہ کو نائن الیون کا ذمہ دار قرار دیا گیا جبکہ مجھے چھ ماہ غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھاکہ امریکہ کا نیو ورلڈ آرڈر کانظریہ خاکستر ہوچکا ہے، امریکہ کو دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھنے ہوں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر