Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں 29اگست سےا سکول کھولنے کا اعلان

Now Reading:

سعودی عرب میں 29اگست سےا سکول کھولنے کا اعلان
سعودی عرب

سعودی عرب میں نیا تعلیمی سال اتوار 29 اگست سے شروع ہوگا، 30 جون کے بعد تعلیمی سال کے اختتام پر تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پیش نظر مملکت میں تعلیمی سرگرمیاں معطل تھیں تاہم پھر سے طلباء کی اسکول ودیگر تدریسی مراکز پر حاضری کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہےجبکہ اساتذہ کی آمد آئندہ اتوار سے ہوگی۔

سعودی وزارتِ تعلیم کے مطابق مڈل اور ثانوی کلاسوں کے 70 فیصد طلبہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔12 سال اور اس سے زیادہ کےطلبہ کی حاضری کی شرط کورونا ویکسین ہے۔

ترجمان کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں کی شرح 45 فیصد ہے جبکہ 2 خوراکیں لینے والوں کی شرح 19 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس سال پہلی بار نیا تعلیمی کیلنڈر نافذ ہوگا جو تین سیشنز پر مشتمل ہے، ہر سیشن 13 ہفتوں کا ہے۔ تین سیشنوں کے درمیان بارہ چھٹیاں ہوں گی۔

Advertisement

تعلیمی سال کی 69 تعطیلات علیحدہ ہوں گی، تعلیمی سال کے 183 دن ہوں گے اور یہ گیارہ ماہ پر محیط ہوں گے۔ طلبا کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر