Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کچھ دنوں میں کامیاب پاکستان کا آغاز کریں گے، فیصل جاوید

Now Reading:

وزیراعظم کچھ دنوں میں کامیاب پاکستان کا آغاز کریں گے، فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کچھ دنوں میں کامیاب پاکستان کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے بطور وزیر اعظم آج 3 سال مکمل ہوگئے،  1.5سال کوویڈ کے باوجود  حکومت نے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کریں گے ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو اپنی کارکردگی کی رپورٹ باقاعدگی سے عوام کے سامنے پیش کرتی ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج، سماجی بہبود پروگرام احساس،  10 سالوں میں 10 ڈیم، بلین ٹری پروجیکٹ جیسے منصوبے شروع کیے ۔

فیصل جاوید خان کا کہنا تھا  کہ کم لاگت گھروں کی تعمیر،معاشی بحالی اور ٹیک آف،کورونا کنٹرول پر بہترین حکمت عملی اور بیرون ملک مقیم افراد کے لیے بھی  اقدامات کئے جبکہ صنعتوں ، زراعت اور خدمات کے شعبوں میں نمایاں تیزی سیاحت کو بھی  فروغ ملا ۔

Advertisement

سینیٹر فیصل جاوید خان کا  مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ دنوں میں کامیاب پاکستان کا آغاز کریں گے، ملک کی 40 فیصد آبادی جو غربت کے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے ، ہر خاندان کے ایک فرد کے لیے فنی تربیت ، ہر خاندان کے لیے ہیلتھ کارڈ ، بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر