
بحریہ ٹاؤن میں گالف چیمپئین شپ 2021 کی افتتاحی تقریبمنعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صدر جی سی جی سی کموڈور ریٹائرڈ محمد الیاس نے سیکرٹری جی سی جی سی بریگڈئیر ریٹائر سعید ظفر ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کی تشہیر ہونا چاہئیے۔
محمد الیاس کا کہنا تھا کہ یورپ اور دیگر ممالک میں گالف کورس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے، ملک ریاض گالف کورس کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔
کموڈور محمد الیاس کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون نے کراچی میں 21 ہولز کا گالف کورس بنایا ہے، گالف ایک صحت مند کھیل ہے، کھیلنے والے اور دیکھنے والے انجوائے کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ملک ریاض کا شکر گزار ہوں کہ بہترین گالف کورس بنایا، پہلی مرتبہ پاکستان میں نائٹ گالف میچز کھلے جائیں گے، 23 اگست سے 28 اگست تک گالف میچز کھلے جائیں گے۔
محمد الیاس کا کہنا تھا کہ کلب ممبرز، پروفیشنلز اور دیگر افراد شریک ہوں گے پروفیشنل پلئیرز کے لیے 30 لاکھ روپے انعام رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے چیمپئین شپ مقابلوں میں 180 انعامات دئیے جائیں گے، جو میڈیا ہاؤسز چیمئین شپ کی بہترین کوریج کریں گے ان کو بھی بہترین انعامات دیں گے۔
اس موقع پر بریگیڈئیر ریٹائرڈ ظفر سعید ڈار کا کہنا تھا کہ 300 پلئیرز اس چیمئین شپ میں حصہ لیں گے، ٹرپل اے نے اس چیمئن شپ کو سپانسر کیا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آج اور کل 56 ٹاپ پروفیشنلز کھیلیں گے جو 36 ہولز کھیلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 کو کارپوریٹ ٹیمز کا میچ ہوگا پی ٹی سی ایل، یوفون، اور دیگر ٹیمیں ہوں گی جبکہ 27 کو صرف خواتین کھیلیں گی،اور 28 اگست کو فائنل تقریب ہوگی۔
ظفر سعید ڈار کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ ٹیم کو ٹرافیز اور میڈلز دئیے جائیں گے جبکہ ٹوٹل 150 سے زیادہ انعامات دئیے جائیں گے، پاکستان میں پہلا ٹورنامنٹ ہوگا بحریہ ٹاون 144 کنال زمین پر گالف اکیڈمی بنائے گی کراچی میں بین الاقوامی لیول کے میچز ہوں گے۔
ظفر سعید ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی ٹاپ پلیئرز کے ساتھ رابطے میں ہیں، مقامی کوچز بھی شامل ہوں گے پاکستان کے ٹاپ 45 پلئیرز شبیر احمد، مطلوب اور دیگر شریک ہوں گے ، سارے پلئیر ویکسینیٹڈ ہیں، اس کھیل میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
بریگیڈئیر ریٹائرڈ ظفر سعید ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جنرل مزمل اختتامی تقریب میں شریک ہوں گے ۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- افتتاحی تقریب
- بول نیوز
- موسم
- گالف چیمپئین شپ
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News