Advertisement
Advertisement
Advertisement

بریگزٹ ڈیل پربرطانوی حکومت کوایک بارپھرشکست کاسامنا

Now Reading:

بریگزٹ ڈیل پربرطانوی حکومت کوایک بارپھرشکست کاسامنا
Lawmakers threw a wrench into Boris Johnson’s strategy.

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کوبریگزٹ ڈیل پرایک  بارپھرشکست کاسامناکرناپڑاہے۔

غیرملکی  خبررساں ادارے کےمطابق برطانوی ایوان میں بریگزٹ پر لیٹ ون ترمیم کےمعاملےپرووٹنگ ہوئی جسےبرطانوی پارلیمان نےمسترد کردیاہے۔

 ووٹنگ کےدوران بریگزٹ کےحق میں 322 اورمخالفت میں 306 ووٹ پڑے۔

ووٹنگ کےبعدافسوس کاظہارکرتےہوئےبرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کاکہناتھاکہ معنی خیزووٹ حاصل کرنےکاموقع ضائع ہوگیا،حکومت یورپی یونین چھوڑنےکےلیےقانون سازی متعارف کرائےگی۔

حزب اختلاف کےرہنما جیریمی کوربن کاکہناتھاکہ ایوان نےنو ڈیل کےحادثےسےبچنےپرواضح فیصلہ دے دیا۔

Advertisement

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےاجلاس میں ڈیل کوبرطانیہ اوریورپ کےلیےنیاراستہ قراردیاجبکہ جیریمی کوربن نےاسےپرانی ڈیل سےبھی بدترقراردیاتھا۔ برطانوی پارلیمنٹ کےجاری اس غیرمعمولی اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نےووٹنگ میں حصہ لیا۔

میڈیارپورٹ کےمطابق یورپی یونین نےبرطانیہ پربریگزٹ کےحوالےسےاگلالائحہ عمل جلدپیش کرنے پرزوردیاہےجبکہ فرانس کاکہناہےکہ نئی بریگزٹ ڈیل میں تاخیرکسی کےلیےبہترنہیں ہے۔

نئی بریگزٹ ڈیل پرووٹنگ کےلیےبرطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 37 سال بعداجلاس ہواہے۔

ایوان میں اگرترمیم منظور کرلی جاتی ہےنئی ڈیل کی منظوری قانون سازی کےذریعےکی جاتی۔ بریگزکٹ اب مزیدتاخیرکاشکارہوگیا۔

واضح رہےکہ برطانیہ میں سنہ 2016 میں عوام نےریفرنڈم کےذریعےیورپی یونین سےانخلاءکاعزم کیاتھاجس کےبعدیورپی یونین سےبریگزٹ ڈیل رضامندی کےلیےکئی ماہ مذاکرات جاری تھے۔تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہوسکےاوروزیراعظم تھریسامےکواپنےعہدےسےمستعفی ہوناپڑا۔جبکہ  کچھ روز قبل بورس جانسن دوراقتدارمیں یورپی یونین نےڈیل پررضا مندی ظاہرکی  تھی ۔جبکہ برطانیہ کو 201کےریفرنڈم کےمطابق 29 مارچ کویورپی یونین سےعلیحدہ ہوناتھاتاہاہم ہاؤس آف کامنزکی جانب سےمتعددمرتبہ بریگزٹ معاہدےکی منسوخی کےباعث بریگزٹ میں 12 اپریل توسیع کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر