Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں اضافی فوج کی ضرورت پڑی تو بھیجی جائے گی، جوبائیڈن

Now Reading:

افغانستان میں اضافی فوج کی ضرورت پڑی تو بھیجی جائے گی، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اضافی فوج کی ضرورت پڑی تو بھیجی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ دہشت گرد حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی ہیرو ہیں، آج جو زندگیاں کھودیں وہ آزادی کی خدمت میں دی گئیں، ہم یہ حملہ نہ بھولیں گے اور نہ معاف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹے میں 7 ہزار افراد کا انخلاء کیا گیا، افغانستان سے انخلاء کا عمل جاری رکھیں گے، ہم حملہ کرنے والوں کا پیچھا کر کے ان کا شکار کریں گے لیکن ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے کہ حملہ کس نے کروایا، کچھ اطلاعات ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں اضافی فوج کی ضرورت پڑی تو بھیجی جائے گی، حملہ آوروں کو قیمت چکانی پڑے گی، حملہ کرنے والوں کو افغانستان میں طاقت سے جواب دیں گے، مقررہ وقت تک زیادہ سے زیادہ امریکیوں کے انخلاء کی کوشش کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کا 11 دن میں ہتھیار ڈالنا طالبان کیلئے فائدہ مند رہا، اپنے مقصد کے حصول کے لئے درکار ہر قدم اٹھائیں گے۔

Advertisement

 جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں انخلاء کا مشن انتہائی خطرناک ہے، امریکی ہیروز نے اچھے مقصد کے لئے اپنی جان دی، دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں،اپنا مقصد حاصل کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں طالبان کیسے ایئرپورٹ کو کھلا رکھیں گے، انخلاء کی ڈیڈلائن کے بعد رہ جانے والوں کو نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، افغانستان سے نکلنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر