وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی ، متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس نے بعض اضلاع میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح اور احتیاطی تدابیر پر عدم عملدرآمد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں پہلے سے نافذ حفاظتی اقدامات اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا اور ضرورت پڑنے پر اسمارٹ لاک ڈؤنز کو سخت کرنے سمیت مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں 15 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمز اور بند کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے اور صوبے بھر میں یکساں طور پر ہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہزارہ ڈویژن کے بعض اضلاع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کے 10 کور کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان
- وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News