Advertisement
Advertisement
Advertisement

این سی او سی کا کورونا ایس اوپیز پرعملدر آمد جاری رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

این سی او سی کا کورونا ایس اوپیز پرعملدر آمد جاری رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس اوپیز پرعملدر آمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان اور دیگر شہروں تک بڑھا دیا ہے، اس سے پہلے کورونا ایس او پیز 13 شہروں میں نافذ تھیں۔

این سی او سی کے مطابق تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی، ہفتے میں 2 دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی اور ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ رات 10 بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی اور ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی، آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار ہے اور 300 مہمانوں کے ساتھ تقریبات کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مزارت پر زائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی۔

این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گی۔

خیال رہے کہ پابندیوں کا اطلاق اب خانیوال، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ میں کراچی اور حیدر آباد، خیبرپختونخوا میں پشاور اور ایبٹ آباد میں پہلے سے پابندیاں عائد ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور میر پور، گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو میں بھی پابندیاں عائد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر