Advertisement
Advertisement
Advertisement

چند گھنٹوں کے نوٹس پر میں امریکا سے کیسے شریک ہو سکتا ہوں،عارف حسن

Now Reading:

چند گھنٹوں کے نوٹس پر میں امریکا سے کیسے شریک ہو سکتا ہوں،عارف حسن

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے کہا ہے کہ میں ایگزیکیٹیو بورڈ جیسے فورم میں شرکت کرناچاہتا تھا لیکن چند گھنٹوں کے نوٹس پر میں امریکا سے کیسے شریک ہو سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائیریکٹر جنرل کو پیر کی رات خط لکھا ، اپنے خط میں جنرل عارف حسن لکھتے ہیں کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے لئے میرے دفتر کو 29اگست اتوار کی شام 6 بجکر 4 منٹ پر ایک ای میل بجھوائی جس میں بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لئے کہا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ  اتوار کے چھٹی ہونے کے وجہ سے مجھے پیر کی صبح آگاہ کیا گیا اورسب کے علم میں تھا کہ میں امریکا میں ہوں اور یہاں پر بارہ گھنٹوں کے وقت کا فرق ہے ۔

جنرل عارف حسن نے اپنے خط میں لکھا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ باقی تمام بورڈ ارکان کو کئی روز پہلے میٹنگ کے لئے اطلاع دی گئی تھی لیکن مجھے صرف چند گھنٹے قبل بورڈ میٹنگ کے لئے بتایا گیا۔

 جنرل عارف حسن نے گلہ کیا کہ وہ اگر انہیں بروقت باقی بورڈ ممبرز کی طرح اطلاح دی جاتی تو وہ بھی ورچوئل طریقے سے دوسرے ممبر کی طرح شرکت کر سکتے تھے۔

Advertisement

جنرل عارف حسن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ برابر موقع دینے کے لے پی او اے کے متعلق سوالات کو اگلی میٹنگ تک موخر کیا جائے تاکہ اسکا جواب دے سکوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر