Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات  کی وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات  کی وجہ سامنے آگئی

مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کیا ہیں وجہ سامنے اگئی ہے،بول نیوز نے اندرونی کہانی کا پتہ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کی وجہ بلاول بھٹو زرداری ہیں، اختلافات کا آغاز پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے پہلے جلسے سے ہوا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی جانب سے نواز شریف کے خطاب کی مخالفت پر مولانا بلاول سے ناراض ہوئے،کیپٹن ریتائرڈ صفدر کی گرفتاری اور سندھ حکومت کے رویے پر بھی مولانا فضل الرحمٰن نالاں ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف اور زرداری کے درمیان مکالمے کی خبر لیک کرنے پر بھی مولانا نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھاجبکہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے بھیجے گئے اظہار وجوہ کا نوٹس پھاڑنے پر بھی مولانا نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

مولانا فضل الرحٰمن کا کہنا ہے کہ  بلاول نے میرے بھیجے ہوئے نوٹس کو پھاڑ کر توہین آمیز رویہ اپنایا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا  ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی کے درمیان لفظی جنگ کے دوران مولانا کے رابطوں پر بلاول بھٹو نے مثبت ردعمل نہیں دیا جبکہ  مولانا بلاول سے متعلق اپنے تحفظات سے آصف زرداری کو آگاہ کر چکے ہیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو زرداری کے رویے سے مایوسی کے بعد ہی مولانا نے پیپلز پارٹی کے بارے  میں سخت موقف اپنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر