Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھماکے میں ملوث عناصر انسان کے دشمن ہیں، قاسم خان سوری

Now Reading:

دھماکے میں ملوث عناصر انسان کے دشمن ہیں، قاسم خان سوری
قاسم خان سوری

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں ملوث عناصر  انسان کے دشمن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ مستونگ روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کی  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی انسان جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر  انسانی کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

واضح  رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کہ قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت دی ہے اور  دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل سے کام لینے کی ہدایت دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر