Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداروں کی خاموشی ملکی معیشت کو کھوکلا کر رہی ہے، امتیاز شیخ

Now Reading:

اداروں کی خاموشی ملکی معیشت کو کھوکلا کر رہی ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ اداروں کی خاموشی ملکی معیشت کو کھوکلا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مہنگی آر ایل این جی خریدنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تین ماہ میں آر ایل این جی کی خریداری میں قومی خزانے کو 83 ارب کا خسارہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ موجودہ حکمرانوں کا احتساب کرنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی حکومت کے تین برس عوام کے اوپر تین برسوں کے برابر ثابت ہوئے، آر ایل این جی کے سودے دیر سے کرنے کی وجہ سے عوام کو موسم سرما میں گیس کے شدید بحران کا سامنا ہوگا۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے سی این جی سیکٹر ختم ہونے کے دھانے پر ہے، سی این جی اسٹیشن کی بندش کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوجائیں گے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ مہنگی آر ایل این جی کی خریداری کی وجہ سے بجلی کی پیداواری قیمت میں بھی تاریخی اضافہ ہوگا، حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کا خمیازہ عوام کو تاریخی مہنگائی کی صورت میں بھگتنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر