Advertisement
Advertisement
Advertisement

6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرتا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرتا ہے، فواد چوہدری
نشست

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ  6 ستمبر 1965 کو ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس دن کو جرات و بہادری، ایثار و قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ بنایا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہم نے انہی لمحوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے اندرونی چیلنجز و بیرونی سازشوں کو شکست دی  اور جذبہ  6 ستمبر نے ہی ہمیں خودانحصاری کی منزل سے سرشار کر کے ہماری آزادی اور خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر مادر وطن کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ  دفاع کا جذبہ صرف 6 ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے، اہل پاکستان اور افواج پاکستان کا یہ جذبہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمہ میں افواج پاکستان کی جرات اور بہترین پیشہ وارانہ مہارت  اور  قومی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عالمی امن کے لیے کوششیں لائق تحسین ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر