Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان سمیت پورے خطے میں پاکستان کا کردار ہر لحاظ سے مثالی ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

افغانستان سمیت پورے خطے میں پاکستان کا کردار ہر لحاظ سے مثالی ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے افغانستان سمیت پورے خطے میں پاکستان کا کردار ہر لحاظ سے مثالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور اپوزیشن سینیٹرز کی ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹرغفورحیدری گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملے ہیں۔

ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اپوزیشن سینیٹرز نے کشمیریوں پر جاری بھارتی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

Advertisement

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان میں پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے گورنر پبجاب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا اور مسائل حل ہوں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ یہ وقت ذاتی اور سیاسی نہیں ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کرنے کا ہے۔ انتخابی اصلاحات حکومت اور اپوزیشن جماعتوں اور ملک وقوم کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اپوزیشن حکومت کے خلاف سڑکوں پر آکر اپنا اور قوم کا وقت کا ضیاع کرے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ بھارت پورے خطے میں امن دشمنوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں ملاقات میں سیاسی اور پار لیمانی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر