Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد میں معمولی سی بارشوں کے باعث حیسکو کا نظام شدید متاثر

Now Reading:

حیدرآباد میں معمولی سی بارشوں کے باعث حیسکو کا نظام شدید متاثر
بجلی

بجلی

حیدرآباد میں معمولی سی بارش کے باعث حیسکو کا نظام شدید متاثرہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو ریجن میں 11کے وی کے 45 بجلی کے پول  ہلکی طوفانی ہواؤں کے باعث گر گئے ہیں، اسکے علاوہ 16 بجلی کے پول گرنے سے بھی مرکزی رہائشی علاقوں کی رات سے بجلی معطل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیو فورٹ اور کینٹ فیڈر کے 6 پول ، اولڈ فورٹ فیڈر کے 7 اور ایل 7 فیڈر کے 3 بجلی کے پول گرچکے ہیں جبکہ  بھٹ شاہ میں 3 اور سن ، مانجھند ، ٹھٹھہ ، کھپرو سمیت مختلف علاقوں میں بھی پول گرنے سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوگیا ہے۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی کے پول نصب کرنے کا عملہ جاری ہے جلد نظام بحال کریں گے ، حیسکو کا عملہ مرمتی کام میں مصروف ہے جبکہ چیف متاثر علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  بجلی کا نظام فلحال کچھ شہری علاقوں میں رات سے بند ہے، شہر میں  6فیڈرز متاثر ہیں جنہیں بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر