Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنے کا فیصلہ
اسکول

پنجاب میں  کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں ان لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

   تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں ان لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق 13 ستمبر سے تمام کلاس اور تحقیقی سرگرمیوں ان لائن کرنے کی ہدایات کردیں گئیں جبکہ 14 ستمبر کی شیڈول اکیڈمک کونسل بھی ملتوی کردی گئی ہے۔ اکیڈمک کونسل کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہےکہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

 ڈاکٹر مراد راس نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام میں لکھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وباء کی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کورونا پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کورونا سے متاثرہ 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بروز بدھ مورخہ 15 ستمبر تک مزید بند رہیں گے، اس توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش کیا گیا ہے۔ کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 24 حساس اضلاع پر ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری اور نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد میں بھی اسکول 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر