
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نےپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور کا دورہ کیا جہاں آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے سپروائزری افسران کو خطاب میں اہم ہدایات جاری کی ہیں ۔
ہدایات جاری کرتے ہوئے آ ئی جی پنجاب راؤ سردار علی کا کہنا تھا کہ ماتحت فورس اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور نرم گفتاری کو شعار بنائیں ۔
ان کا کہنا تھاکہ دو ہفتوں کے اندر اندر تھانوں کے تمام ریکارڈ کو اپ گریڈ کر لیا جائے اوربیٹ سسٹم کو فعال کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جائے ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ جرم کا اندراج نہ کرنا ظالم کی مدد ہے لہذا فری رجسٹریشن آف کرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
راؤ سردار علی کا کہنا تھا کہ ڈولفن اور دیگر پٹرولنگ فورسز کی پٹرولنگ نظام کو مزید فعال بنایا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سپر وائزری افسران ماتحت فورس کی ویلفیئر ترجیحی بنیادوں کو یقینی بنائیں ۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کا مزید کہنا تھاکہ جرائم کنٹرول کرنےکے لئے سیف سٹی کیمروں سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- اولین
- آئی جی پنجاب
- بول نیوز
- تبدیل
- ترجیح
- تھانہ کلچر
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News