Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسا نظام لا رہے ہیں جس میں سیاستدان لوٹ مار نہ کریں،شہباز گل

Now Reading:

ایسا نظام لا رہے ہیں جس میں سیاستدان لوٹ مار نہ کریں،شہباز گل

شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایسا نظام لا رہے ہیں جس میں سیاستدان لوٹ مار نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا بہت بڑا ایشو ہے، پاکستان میں مہنگائی کا ایشو پہلی بار نہیں آیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی اپوزیشن ہے،مہنگائی کا مستقل حل نکالنے میں وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مجموعی طور پر بہتری کی طرف جا رہا ہے، عوام کے وسائل پر کسی کو بھی لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں کسانوں کو اکانومی میں بہت زیادہ شیئر ملے ہیں،کسانوں کی جیب میں11سو ارب روپے اضافی گئے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت 5یا 10 سالوں میں مسائل پر قابو نہیں پا سکتی، دائمی مسائل کے حل کے لئے 40سے 50 سال درکار ہوتے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ الیکڑک ووٹنگ مشین بہت سے ممالک میں چل رہی ہے، الیکڑک ووٹنگ مشین بھی ایک ٹیکنالوجی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران کی کلائیوں پر ڈیجیٹل گھڑیاں بھی لگی دیکھی ہیں اورالیکشن کمیشن ممبران کے دفاتر میں اے سی بھی لگے ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کو ٹیکنالوجی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے،الیکٹرک ووٹنگ مشین آج کی حقیقت ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق ہمیں کام کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیاست اچھے کردار کے ساتھ بھی کی جا سکتی ہے،عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور الیکشن اصطلاحات پر ووٹ لیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ  ایم حمزہ نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق زندگی بسر کی ہے، ایم حمزہ مرحوم جیسے سیاستدان ملک کا سرمایہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر