Advertisement
Advertisement
Advertisement

11 ستمبر 2001 کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

11 ستمبر 2001 کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے  انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 11 سمتبر کے دہشت گرد حملوں کے بیس سال مکمل ہونے پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام آج کے دن قیمتی جانوں کو کھونے والوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ایسے خوفناک واقعات کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، پاکستان بے گناہ نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ اور کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہم دنیا بھر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن میں مرد، خواتین، بزرگ اور بچے شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  11 ستمبر 2001 کے واقعات دنیا کو دہشت گردی کے درپیش خطرات اور ان کے تباہ کن اثرات کی ہمیں یاد دلاتے ہیں، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران عالمی برادری مل کر دہشت گردی سے لڑی ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ متنازعہ خطوں میں غیرملکی قبضہ کے تحت رہنے والے لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی بھی قابل مذمت ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم واتحاد کو مزید مضبوط کیاجائے، دہشت گردی کو کسی مخصوص عوام، شہریت، تہذیب، مذہب، رنگ ونسل کے ساتھ جوڑنا قابل مذمت ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  قدامت پسندوں، اسلاموفوبیا، داخلی اور رنگ ونسل سے تحریک پانے والے عناصر سے نبردآزما ہونا ہوگا، ضروری ہے کہ اس ضمن میں دوہرے معیارات، تنگ نظری یا کسی ذاتی پسند وناپسند، مفاد اور فروعی سیاسی ایجنڈوں سے بچا جائے۔

ترجما ن دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ  گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں عالمی برادری کا متحرک شراکت دار رہا ہے، پاکستان نے اس جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، 80 ہزار سے زائد شہادتوں کی صورت میں بے مثال قربانیوں کے ذریعے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ  150ارب ڈالر سے زائد کے مالی نقصانات برداشت کئے ہیں، جدید تاریخ میں کسی بھی ملک نے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اس طرح کی قربانیاں نہیں دیں، ہم پاکستان میں خاص طور پر حالیہ مہینوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی بھی پرزور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ  جن کی منصوبہ بندی اور مدد سرحدوں کے پار سے کی گئی، پاکستان نے منصوبہ بندی کرنے والوں اور  ان کے حمایتوں اور مالی مدد کرنے والوں کو بے نقاب کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  مستقبل میں بھی اپنی سرزمین کے خلاف دہشت گردی کرانے والے کرداروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے، پاکستان پرعزم ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اور خطے اور دنیا میں امن وسلامتی کے قیام کیلئےکردار جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر