Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے  گولڈ میڈل حاصل کر لیا

Now Reading:

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے  گولڈ میڈل حاصل کر لیا

یونان ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز انعام بٹ پہلوان نےبیچ ریسلنگ سیریز کا معرکہ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انعام بٹ نے یونان میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے دوسرے مرحلے کے فائنل میں آذربائیجان کے پہلوان کو چاروں خانے چت کرکے گولڈ میڈل حاصل کرلیا  ہے۔ انعام بٹ کےگولڈ میڈل جیتنے کےبعدان کے گھر جشن کا سماں ہے اہلخانہ کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ دوستوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے  بھی ڈالے گئے۔

انعام بٹ کے بیچ ریسلنگ میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا اور مجموعی طور پر پانچ بارگولڈ میڈل حاصل کرنے پر انعام بٹ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انعام بٹ کے پانچویں مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

پاکستانی پہلوان انعام بٹ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اب صرف یہی انتظار ہے کہ وہ جلد واپس آئیں اور ان کا بھر پور استقبال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر