Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادکشمیر میں  ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے جارہے ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

آزادکشمیر میں  ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے جارہے ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے ہمارے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کو مثالی ریاست بنائیں گے، جس میں لوگ حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد کشمیر کے چپے چپے  سے واقف ہوں،عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، ماضی کی زیادتیوں اور محرومیوں کا ازالہ کریں۔

بٹل کے سیاسی و سماجی رہنما سردار غلام زکریا نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار حلقے آمد پر سونے کی شیلڈ پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہجیرہ، ککوٹہ، منڈھول اور بٹل کے مقام پر وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا شاندار استقبال کیا گیا۔

Advertisement

 مختلف مقامات پر استقبالیہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے گی،میں اور میری کابینہ کے تمام اراکین عوام کے خادم ہیں، حکومتی مشینری عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔

سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نچلے طبقے کو اوپر لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے،اللہ رب العزت نے اقتدار عوام کی خدمت کے لیے دیا،عوام کو مایوس نہیں  کریں  گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہندوستان کے بدترین ظلم و جبر کے سامنے کلمہ حق کہنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ  میں خونی لکیر پر رہنے والوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، ایل او سی پر رہنے والے تمام لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے، مجھے ایل او سی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار کی محرومیوں  اور زیادتیوں  کا ازالہ کریں  گے، جن لوگوں نے ریاستی وسائل کو لوٹا، ان کا کڑا احتساب ہوگا، کرپٹ عناصر کو کٹہرے میں  لائیں  گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان کے ویژن کے مطابق احتساب کے نعرے کو عملی جامہ پہناؤں  گا اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

Advertisement

وزیر اعظم آزاد کشمیر  سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اپوزیشن ممبران اسمبلی کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کرو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے آبائی حلقے آمد کے موقع پر ہجیرہ، منڈول اور بٹل میں مختلف عوامی جلسوں سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وزرا ءکرام سردار فہیم اختر ربانی، محمد اکمل سرگالہ، دیوان علی چغتائی، ظفر ملک، چوہدری محمد اخلاق، نثار انصر ابدالی اور ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق بھی تھے۔

اس موقع پر  جلسوں سے وزرا ءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں بھرپور طریقے سے عوام کی خدمت کریں، کشمیر کو کرپشن فری معاشرہ بنائیں گے۔

 بعدازاں وزیراعظم نے اپنے آبائی گاؤں درہ شیر خان کے مقام پر اپنے والدین کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر