Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی اور ان کے کارندوں کے مقدر میں شہبازشریف سے حسد کرنا لکھا ہے،رانا ثناءاللہ

Now Reading:

عمران نیازی اور ان کے کارندوں کے مقدر میں شہبازشریف سے حسد کرنا لکھا ہے،رانا ثناءاللہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے مقدر میں شہباز شریف سے حسد کرنا لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناااللہ نے  فواد چوہدری کے بیان پہ ردِ عمل  دیتے ہوئے کہا کہ اگر فیک نیوز پر پاپندی لگانی ہے تو سب سے پہلے شروعات پاکستان تحریک ِ انصاف اور فواد چودھری سے ہونی چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر پاکستان میں عمران نیازی اور فواد چودھری  پر پاپندی لگ جائے تو ویسے ہی فیک نیوز کا خاتمہ ہو جائے گا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف نے جو کہنا تھا اور کرنا تھا کردیا، اب آپ شہبازشریف کے نام کی گردان کرتے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قانون چھپانے والے میڈیا کی آزادی بھی چوری کرنا چاہتے ہیں ،صحافیوں کے لئے پریس گیلری کو تالا لگانے سے لاعلمی ظاہر کرنے والا وزیر اطلاعات میڈیا کی ترقی کا قانون بنارہا ہے۔

Advertisement

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے عمران نیازی اینڈ کرائے کے ترجمان خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے کیوں ہیں، سب جانتے ہیں رات کے اندھیرے میں دیگر جماعتوں سے رابطے کرنے والے دن کے اجالے میں عمران نیازی کے ترجمان بن جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  سیاہ تاریخ راتوں میں سیاہ قانون بنانے والے دن میں وضاحتیں، دھمکیاں اور پریس گیلریوں کو تالے لگاتے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری میڈیا اور صحافتی مسائل سے جیسے لا علم ہیں ویسے ہی اپنی اگلی نوکری کے بارے میں بھی لا علم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر