Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر کی چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات

Now Reading:

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر کی چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات
بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے درمیان زرداری ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے ان کے والد اسفند یار ولی خان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان ملاقات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین،انتخابی اصلاحات ، میڈیا کے خلاف مجوزہ قانون پی ایم ڈی اے اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایمل ولی خان کی ملاقات کے دوران نیربخاری، فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی ودیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی مشین ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔

صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کے خلاف نہیں، اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ واحد راستہ ہے، اصلاحات کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانا نہیں ہونا چاہیے، دھاندلی روکنے کی بجائے مخصوص جماعت کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پی ایم ڈی اے آزادی اظہاررائےپرپابندی اورعدلیہ کےحق پرڈاکاہے ، حکومت نے کالا قانون پاس کروایاتوعدالت کو چیلنج کرینگے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ایک معاشی حملہ اور ڈاکہ ہے، پارلیمان میں بھی صحافیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے، جہاں بھی صحافی احتجاج کی کال دیں گے ہم شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ، قانون سے متعلق ہمارے ساتھ کوئی بات نہیں کی گئی، لگتا ہے وہ یہ قانون بلڈوز کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ کالا قانون بنتا بھی ہے تو عدالت میں چیلنج کریں گے، مشترکہ اجلاس کے دوران احتجاج کریں گے، مشترکہ اجلاس کے دوران دو نقاط پر احتجاج کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر