Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے وفاقی وزیر نجکاری کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے وفاقی وزیر نجکاری کی ملاقات
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومروکی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم کو نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، جناح کنونشن سنٹر اور سروسز انٹرنیشنل ہوٹ لاہور کی نجکاری کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے وزیراعظم کو پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے جاری روڈ شوز (13-21 ستمبر) کے حوصلہ افزا نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے نجکاری کے عمل کو مکمل کرنے پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفود نے ملاقات کی جس میں وفود نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ  بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے ، سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں ، انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے ، ان کے مسائل کو ترجیحی  بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے ، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی ، پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ زراعت، ماہی گیری، سبزی اور پھل، زیادہ پیداوار والے مال مویشی، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں سی ای او ایزی پری فیبریکیٹڈ ہومز پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او لا ہی ٹریڈنگ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ، سی ای او یایشینگ انڈسٹریل پراڈکٹس کمپنی ، سی ای او لیڈزون پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او چیانگ شنگ پاکستان سرامیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی ای او سنو وائیٹ لاویشن پرائیویٹ لمیٹڈ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر