Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا، جام کمال

Now Reading:

اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا، جام کمال
جام کمال

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو مجھ  اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا سماجی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الحمدللہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ہے، جبکہ جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو خود چلا جاؤں گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کا سربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا۔

واضح رہے بلوچستان اسمبلی میں متحدہ حزب اختلاف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ تحریک عدم اعتماد چار نکاتی چارج شیٹ پر مشتمل ہے جس پر حزب اختلاف کے 16اراکین کے دستخط ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 اراکین کی ضرورت ہے۔ حزب اختلاف کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ انھیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

Advertisement

تاہم حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے سیکریٹری کو تحریک عدم اعتماد منگل کی شب جمع کروائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر