Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 12 رکنی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ، میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم میں 25 فیصد تماشائیوں کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق اجازت حاصل ہے اور ابھی اس سے متعلق کوئی تازہ ہدایت جاری نہیں کی گئی ہیں، راولپنڈی اسٹیڈیم میں 4 ہزار 500 اور قذافی اسٹیڈیم میں 5 ہزار 500 تماشائیوں کو اجازت حاصل ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر