Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر شریف کی فن کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، اداکار راشد محمود

سینیئر اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ عمر شریف کی فن کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر اداکار راشد محمود نے کامیڈین عمر شریف کے حوالے سے بیان میں کہا کہ حکومت کو عمر شریف کی جلد امریکہ منتقلی کے لیے اقدامات تیز کرنا چایئے۔

سینیئر اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے عمر شریف کے علاج کے لیے امریکہ میں انتظامات کرنے پر ہم فنکار شکریہ اداکرتے ہیں، دعا ہے اللہ عمر شریف کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

متعلقہ خبریں