Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اشرف غنی  کے فرار نے طالبان کے ساتھ ہونے والی ڈیل کو بگاڑا ہے، زلمے خلیل زاد

Now Reading:

اشرف غنی  کے فرار نے طالبان کے ساتھ ہونے والی ڈیل کو بگاڑا ہے، زلمے خلیل زاد

 امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اشرف غنی  کے فرار نے طالبان کے ساتھ ہونے والی ڈیل کو بگاڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کابل کے محاصرے کے باوجود 2 ہفتے شہر میں داخل نہ ہونے اور سیاسی مذاکرات پر تیار تھے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ قطر میں سیاسی تصفیہ کے مذاکرات کے دوران اشرف غنی کو صدر برقرار رہنا تھا جبکہ اشرف غنی کے فرار نے سکیورٹی خلا پیدا کرکے طالبان کو شہر میں فوری داخل ہونے کا موقع دیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے فرار کی وجہ سے پیدا صورت حال میں افراتفری میں سول انخلا کا آپریشن انجام دینا پڑا جبکہ طالبان کے ساتھ معاہدہ کر چکے تھے اور اشرف غنی کے فرار کا کوئی شائبہ تک نہ تھا۔

 امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ سوال یہ تھا کہ ذمہ داری کون سنبھالے جبکہ ہم سنبھالنے کو تیار نہ تھے۔

Advertisement

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کو صدارتی محل کا راستہ ہم نے نہیں دکھایا اور نہ انہیں کوئی گرین سگنل دیا۔

 زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو طالبان کے ساتھ کابل داخل نہ ہونے کے متعلق معاہدہ ہو چکا تھا جبکہ معاہدے کے تحت اشرف غنی مستقبل  کے سیٹ اپ کا حصہ نہیں تھے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ اب قربانی کا بکرا تلاش کیا جا رہا ہے، مجھے جن حالات میں ذمہ داری ملی میں نے بہترین نتائج  دیئے، جبکہ ٹرمپ سے پہلی حکومتوں نے معاملات بگاڑ دیئے تھے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان پیشقدمی کر رہے تھے، جبکہ برے حالات میں انخلا کے ذمہ دار افغان ہیں جنہوں نے سیاسی مذاکرات سے انکار کیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ اشرف غنی نے دوحہ  امن معاہدے کے بعد مجھ سے ملنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ سیاسی تصفیہ کے لیے جب ایک فریق میز پر بیٹھنے کو تیار ہی نہیں تھا تو امریکا کیسے ذمہ دار ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم نے خودکشی کر لی
کپل شرما کو نیٹ فلکس شو کیلئے کتنا معاوضہ ملتا ہے؟
ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ڈیپ فیک ویڈیوز پر یوٹیوبر شام ادریس کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا
'باہوبلی' کی اینی میٹڈ سیریز کا اعلان ہوگیا
عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی
'سپر اسٹار' رجنی کانت کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر