
ٹرین کے موضوع سے منسلک بہت سے ایسے واقعات منظر عام پر آتے ہیں جو انسانی سوچ سے بالا تر ہوتے ہیں اور دیکھنے والوں پر ایک سکتہ طاری ہوجاتا ہے۔
ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کی چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش ناکام ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خاتون ٹرین کی زد میں آجاتی ہیں۔
یہ واقعہ ممبئی کے وسائی روڈ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اس وقت پیش آیا جب ایک معمر خاتون نے چلتی ہوئی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی ۔
اس دوران ٹرین کی رفتار بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے ان کی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش ناکام ہوجاتی ہے اور وہ لڑکھڑا کر ٹرین کی زد میں آجاتی ہیں۔
بعدازان ٹرین کو چند سیکنڈز کے لیے روک لیا گیا، پولیس اور اسٹیشن موجود دیگر لوگ خاتون کی خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے۔
#WATCH | Maharashtra: Passengers saved a woman from falling under a moving train at Vasai Road Railway Station, yesterday.
(Source: CCTV at the railway station) pic.twitter.com/SBvmCWWAeU
— ANI (@ANI) September 19, 2021
مذکورہ واقعے ہفتے روز اس وقت پیش آیا جب تلنگانہ کے حیدرآباد کی رہائشی خاتون بھاونگر کاکینڈا اسپیشل ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہی تھیں اور قدم لڑ کھڑانے پر وہ گر گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے شوہر سمیت دو افراد بھاگتے ہوئے آئے اور خاتون کو ٹرین سے باہر کی جانب کھینچ لیا۔
اس سے قبل بھارتی ریاست تلنگانا کے شہر سکندر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News