Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ:ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ،2افراد ہلاک

Now Reading:

امریکہ:ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ،2افراد ہلاک
TEXSAS firing 2 dead

امریکی ریاست ٹیکساس میں یونیورسٹی کیمپس میں مسلح شخص کی فائرنگ کےنتیجےمیں 2 افرادہلاک  جبکہ12زخمی ہوگئےہیں۔

 غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق حکام نےاتوارکوبتایاکہ ٹیکساس اےاینڈ ایم یونیورسٹی کےکامرس کیمپس کی پارٹی میں مسلح  شخص  نے فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں دوافراد ہلاک اور14  دیگر زخمی ہوگئےہیں۔ فائرنگ کےبعدحملہ آور فرار ہوگیا۔

پولیس کےمطابق فائرنگ کےوقت  پارٹی میں 750افرادموجود تھے۔جبکہ زخمی ہونےوالےافرادکوطبی امداد کےلئےاسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

حکام کےمطابق واقعے میں زخمی ہونےوالے14 افرادمیں سے 6کومعمولی ذخم آئےتھےجنھیں طبی  امدادکےبعدگھربھیج دیاگیاہےجبکہ 4 افرادکی حالت تشویش ناک ہے۔مرنےوالےدونوں افرادمرد تھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کاکہناہےکہ یہ طلبہ کی پارٹی تھی جس کاانتظام یونیورسٹی کی جانب سےنہیں کیاگیاتھا جہاں یونیورسٹی سےفارغ التحصیل طلبہ بھی شریک تھے۔

Advertisement

 پولیس حکام کاکہناہےابتدائی تحقیقات کےمطابق گولیوں کےخولوں کی مددسےمعلوم ہوتاہےکہ مسلح  شخص  نے پارٹی میں  موجودایک شخص کونشانہ بناناتھاتاہم اس فائرنگ  کی زد دیگرافرادبھی آگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آورموقع سےفرارہونےمیں کامیا ب ہوگیاہے،تاہم پولیس نےواقعے کی تحقیقات  شروع  کرکےمشتبہ شخص کی تلاش شروع  کردی ہے  ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2018 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ہی ایک ہائی اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔

2018 کے اوائل میں فلوریڈا کی ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 طلبہ ہلاک ہوئے تھے، جس کےبعدملک بھر میں ’گن کنٹرول‘ کی حمایت میں بڑےپیمانےپرمظاہرےبھی ہوئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر