Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے نے مکمل تحقیق کے بغیر فرض کرلیا جائیداد جسٹس فائز کی ہے، سپریم کورٹ

Now Reading:

ایف آئی اے نے مکمل تحقیق کے بغیر فرض کرلیا جائیداد جسٹس فائز کی ہے، سپریم کورٹ
جج

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فاضل جج نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگتا ہے ایف آئی اے نے مکمل تحقیق کے بغیر فرض کرلیا کہ جائیداد جسٹس فائز کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس فائزعیسیٰ اوردیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس فائزعیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے 2017 تک اپنی اہلیہ اور بچوں کو کوئی تحفہ نہیں دیا، 2017 میں جسٹس فائز عیسیٰ نے کوئٹہ میں جائیداد فروخت کی جس کی رقم اپنی بیٹی اور داماد کو دی، جسٹس فائز عیسیٰ کے داماد لاہور میں گھر خریدنا چاہتے تھے جس کے لیے پیسوں کی کمی تھی جس پر جسٹس فائز عیسیٰ نے رقم ادا کی۔

منیر اے ملک نے کہا کہ 10 مئی 2019 کو کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اسسٹنٹ کمشنر نے خط لکھا اور جسٹس فائز عیسیٰ اور اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات فراہم کی گئیں، خط میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق آف شور اثاثے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے گیے، 10 مئی کو ہی شہزاد اکبر نے وزیر قانون کو خط لکھا۔

منیر اے ملک نے دلائل دیے کہ جسٹس فائز کے خلاف درخواست گزار وحید ڈوگر نے چیئرمین اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ایک فلیٹ کی دستاویز دیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان نے جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کا ریکارڈ نادرا سے چیک کرایا، کچھ علم نہیں، حکومت کو لندن جائیدادوں کے ایڈریس کیسے ملے، لندن کی کوئی جائیداد جسٹس فائز عیسیٰ کے نام نہیں۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ درخواست کے مطابق دھرنا کیس کے فیصلے کے دوران نگرانی کی جاتی رہی۔ منیر اے ملک نے کہا کہ ریفرنس میں جائیداد کے بے نامی دار ہونے کا الزام نہیں لگایا بلکہ الزام یہ ہے کہ جائیدادیں اہلیہ اور بچوں کے نام ہیں جو ظاہر نہیں کی گئیں۔

Advertisement

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے ایف آئی اے نے مکمل تحقیق نہیں کی بلکہ فرض کر لیا کہ جائیداد جسٹس فائز عیسیٰ کی ہے۔

منیر اے ملک نے کہا کہ ایف بی آر نے ریٹرن فائل نہ کرنے پر اہلیہ کو نوٹس کیا تھا، 30 مئی کوفردوس عاشق نے پریس کانفرنس میں عدلیہ پراحتساب کے شکنجے کی بات کی، مخصوص بیانیہ بنانے کے لیے منظم میڈیا مہم شروع کی گئی، یہ سارا کچھ انتظامیہ کی طرف سے ہوا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر