Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمر درد کا آسان اور آزمودہ علاج صرف چند منٹ میں ممکن

Now Reading:

کمر درد کا آسان اور آزمودہ علاج صرف چند منٹ میں ممکن

بڑی عمر کے لوگوں کو کمر  کا درد ہونا ایک عام سی بات ہے مگر آج کل نوجوان بھی اس بیماری میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ زیادہ دیر تک بیٹھنا ہی ہے۔

اس حوالے سے طبی اور تحقیقی ماہرین نے کمر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے چند طریقے بیان کیے ہیں۔

1۔ چہل قدمی کرنا:

اگر آپ کو کمر درد کی شکایت ہے تو آپ جسمانی حرکت ضرور کریں اس سے آپ کی کمر کے درد میں کافی حد تک آرام آئیگا۔

ہفتے میں کم از کم 3 دن ایسا ضرورت کریں کیونکہ ہر وقت بیٹھے رہنے سے ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے ارگرد کے مسلز کمزور ہوجاتے ہیں، جس کا نتیجہ طویل المعیاد تکلیف کی شکل میں نکل سکتا ہے۔

Advertisement

2۔ ورزش کرنا:

کمر درد کے شکار افراد کے لئے چند مخصوص ورزشیں ہیں جن کی مدد سے کمر درد سے آرام اور چھٹکارا بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یوگا، پالیٹس اور ٹائی چی پشت اور کولہوں کے ارگرد کے مسلز کو مضبوط بنانے کے چند بہترین طریقوں میں سے ایک ہیں۔

3۔ اٹھنے اور بیٹھنے کا طریقہ:

زیریں کمر پر دباؤ میں کمی کے لیے اٹھتے بیٹھتے اور کھڑے ہونے کے دوران درست جسمانی انداز ضروری ہے۔

کمر جھکا کر بیٹھنا کمر درد کو بدتر بناتا ہے خاص طور پر اگر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، تو کمپیوٹر استعمال کرتے کی بورڈ کی جانب جھکنے سے گریز کریں اور بالکل سیدھا بیٹھیں جبکہ کندھوں کو پرسکون رکھیں۔

Advertisement

4۔ وزن میں کمی:

وزن بھی کمر درد پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اگر آپ کمر درد کا شکار ہیں اور آپ کا وزن بھی بڑھا ہوا ہے تو آپ اپنا وزن کم کریں کیونکہ اس سے ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کم ہوتا ہے۔

5۔ سپلیمنٹس کا استعمال

ویسے تو غذا کے ذریعے وٹامنز اور منرلز کا حصول بہترین ہوتا ہے مگر ڈاکٹر سے مشورہ کرکے سپلیمنٹس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر