Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

وزیر اعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان سیاسی انتظام میں وسعت اور مختلف قومیتوں کے افراد کی شمولیت خوش آئیند ہے ، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے معاشی امداد یقینی بنانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس نیویارک میں جاری ہے ، وزیر اعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، وزیر اعظم کے خطاب میں کشمیر بنیادی نقطہ ہو گا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں ، وزیر خارجہ نے مختلف بین الاقوامی اداروں کے حکام اور ہم منصب وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے ، جبکہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا حالیہ ڈوزئیر بھی سپرد کیا ہے ۔

عاصم افتخار نے کہا کہ وزارت خارجہ نے بھارتی مظالم پر مبنی ڈوزیئر کا دنیا سے تبادلہ کیا ہے اور اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفراء کو اس حوالے سے بریف کیا اور ڈوزیئر انکے حوالے کیا۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول سے دراندازی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ، بھارت جعلی مقابلوں ، نسل کشی اور فالس فلیگ آپریشنز کیلئے ایسے الزامات لگاتا ہے ، عالمی برادری کو ہندوستان کے جارحانہ اور پر تشدد عزائم سے ہمیشہ خبردار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سی پیک پر مشترکہ کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو گا جو کہ ورچوئل انداز میں ہے ۔ افغانستان میں زمینی حقائق تبدیل ہو چکے ہیں ، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے افغانستان کے معاشی مسائل کو حل کرنا ضروری ہے ، عالمی برادری کو افغانستان کا ہر ممکن ساتھ دینا ہو گا اور ساتھ لیکر چلنا ہو گا ، افغانستان میں دیرپا قیام امن و استحکام پاکستان سمیت تمام ممالک کا مقصد ہے ، پاکستان روس اور چین کے مابین دوشنبے ، کابل اور اسلام آباد میں افغانستان پر اہم مشاورت ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر