Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎عمران صاحب آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں یا عوام کو پاگل سمجھتے ہیں؟، مریم اورنگزیب

Now Reading:

‎عمران صاحب آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں یا عوام کو پاگل سمجھتے ہیں؟، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں یا عوام کو پاگل سمجھتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی ذہنی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد ہے اور ہم واحد حکومت ہیں جس نے میڈیا کو آزاد رکھا ہوا ہے، عمران صاحب کس حکومت اور کون سے میڈیا کی بات کر رہے ہیں؟ ‎عمران صاحب آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں یا عوام کو پاگل سمجھتے ہیں ؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اگر آج ملک میں فیک نیوز پہ پاپندی ہوتی تو آپ کی تقریر میڈیا پہ نشر نہ ہوتی کیونکہ آپ کی تقریر کا ہر لفظ فیک نیوز کی عالمی تشریح کے زمرے میں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پر تنقید جھوٹی اور وہ جو صبح، شام اور رات دوسروں پہ جھوٹے الزام لگائیں وہ سچ ہے؟ عمران صاحب جب آپ کی فیک نیوز میڈیا چلائے تو میڈیا کو شاباش اور جب آپ پہ تنقید ہو تو تکلیف؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب آپ نے منتخب وزیراعظم کے خلاف ڈی چوک پہ سازش کی ہے۔ عمران صاحب کو جادو نے نہیں فیک تقریروں، نیوز اور فیک ووٹوں نے وزیراعظم بنایا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب نے ہر سیکنڈ، ہر منٹ، ہر گھنٹہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف جھوٹ بولا اور آج تک بول رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے غیر ملکی صحافیوں کو اپنے دفتر بلا کر شہباز شریف کے خلاف بھی فیک نیوز پلانٹ کروائی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ‎وزیراعظم کے اختیارات کو استعمال کر کے ایف آئی اے کے ڈی جی کو سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کو کہیں تو یہ جائز ہے، ‎جب آپ کے منتخب وزیراعظم کے خلاف 120 دن کے دھرنے کو چوبیس گھنٹے میڈیا لائیو دکھائے تو میڈیا ٹھیک تھا، ‎جب آپ دوسروں کی ماؤں، بیٹیوں، بہنوں پہ جھوٹے الزام لگائیں اور میڈیا دکھائے تو جائز۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎آپ عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، چوری کریں تو میڈیا کیا کہے؟ ‎قرضہ، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے، میڈیا کیا رپورٹ کرے؟ ‎پٹرول اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے، آپ بتائیں میڈیا کیا رپورٹ کرے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎اپنی نالائقی، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کا بوجھ عمران صاحب میڈیا پہ نہ ڈالیں۔ ‎میڈیا ایک کروڑ  نوکریاں کیسے دے اور پچاس لاکھ گھر کہاں سے لائے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎اپنی نالائقی، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کا بوجھ عمران صاحب میڈیا پہ نہ ڈالیں۔ ‎میڈیا ایک کروڑ  نوکریاں کیسے دے اور پچاس لاکھ گھر کہاں سے لائے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر