Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری اور نواز شریف نے چند ارب ڈالرز کی خاطر ملکی وقار کا سودا کیا ، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

آصف زرداری اور نواز شریف نے چند ارب ڈالرز کی خاطر ملکی وقار کا سودا کیا ، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کا وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر سخت ردعمل

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  آصف زرداری اور نواز شریف نے چند ارب ڈالرز کی خاطر ملکی وقار کا سودا کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ واشنگٹن پوسٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان کا آرٹیکل دیر آئے درست آئے کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات پر آج تک کسی پاکستانی حکمران نے اتنا ڈٹ کر موقف بیان نہیں کیا ، آج پوری دنیا افغان مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کر رہی ہے ، پاکستانی سیاستدانوں کی امریکہ کو خوش کرنے کی پالیسی نے ہمارے مفادات کو نقصان پہنچایا۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 2006 سے 2015 تک پاکستان میں 50 مسلح گروپوں نے 16 ہزار حملے کیے ، پاکستان نے 80 ہزار جانوں اور 150 ارب ڈالرز کا معاشی نقصان اٹھایا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج دنیا افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ پرامن تعلقات پر غور کر رہی ہے ، وزیرِ اعظم عمران خان کا مصالحتی فارمولا آج پائیدار امن کا باعث بن رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے دنیا کو دوہا امن معاہدے کو ساتھ لے کر چلنے کی تلقین کی ، دنیا ایک دفعہ پھر سے افغانیوں کو تنہا چھوڑنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر